جب آپ کیٹو ڈائیٹ پر ہوتے ہیں تو طاقت کا بنیادی ذریعہ فیٹ
ہوتا ہے لہذا درست طرح کی خوراک کھانا اور اچھا فیٹ منتخب کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔
چربی ہم جانور سے بھی حاصل کرتے ہیں اور پھل سبزیوں سے بھی۔ اس کا بنیادی کام تو توانائی مہیا کرنا ہے مگر اس کے علاوہ کاموں میں بھی یہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔
۔ چند ایک وٹامن جو صرف فیٹ میں جزب ہوتے ہیں جیسے کہ وٹامن
اے، ڈی، ای اور کے انھیں ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
۔ جسمانی سوزش کو کم کرنے اور مدافعتی نظام کو بہتر کرنے
میں مددگار ہوتا ہے۔
۔ یہ جسم کے خلئیوں کی صحت قائم رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔
جس میں جلد اور بالوں کے خلئے شامل ہیں۔
۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے کھانوں کو زائقہ دار بناتا ہے اور آپ کو زیادہ دیر تک بھوک محسوس نہیں ہونے دیتا۔ خوراک میں موجود فیٹ ٹرائیگلیسرائیڈ کی شکل میں ہوتا ہے۔ ٹرائیگلیسرائیڈ دراصل ایک پیک ہوتا ہے جس میں گلیسرول ہوتے ہیں جو کہ دو یا دو سے زیادہ فیٹی ایسڈز سے مل کر ایک چین کی شکل بنالیتے ہیں۔ یہ کاربن اور ہائیڈروجن کے آئٹم سے مل کر بنے ہوتے ہیں۔ فیٹ کی کئی اقسام ہیں۔ سیچوریٹڈ، ان سیچوریٹڈ
سیچوریٹڈ
فیٹ
اس قسم کے فیٹ کمرے کے درجہ حرارت پر جمے رہتے ہیں۔ صحتمند
سیچوریٹڈ فیٹ میں مکھن، گھی اور کریم شامل ہیں۔
مونو
ان سیچوریٹڈ فیٹ
یہ فیٹ کمرے کے درجہ حرارت پر جمتے نہیں صحتمند مونو
سیچوریٹڈ فیت کی مثال میں آلیوآئل، اواکاڈو اور نٹس (خشک میوہ جات) شامل ہیں۔
پولی
ان سیچوریٹڈ فیٹ
پولی ان سیچوریٹڈ فیٹ میں دو طرح کے فیٹ شامل ہیں اومیگا 3
اور اومیگا 6۔ یہ ہمیں مچھلی گوشت اور نٹس سے ملتے ہیں۔
مکھن گھی اور ناریل کا تیل جو لانگ چین فیٹ ایسڈ بھی کہلاتا ہے خون میں جزب ہونے کے بجائے یہ سیدھا جگر میں جاتا ہے اور کیٹونز میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ یہ جسم میں جمع نہیں ہوتے ضرورت سے زیادہ جسم سے خارج ہوجانے ہیں۔ جبکہ باقی قسم کے فیٹ شارٹ چین اور میڈیم چین فیٹ خون میں جزب ہوتا ہے جس کا کچھ حصہ توانائی میں استعمال ہوجاتا ہے باقی جسم میں چربی کی صورت محفوظ ہوجاتا ہے۔
کولیسٹرول کیا ہے؟
عام طور پر کولیسٹرول کو فیٹ یا چربی کا جز مانا جاتا ہے۔
مگر ایسا نہیں ہے۔ کولیسٹرول گاڑھا مواد ہوتا ہے اور ہمارے جسم کا لازمی حصہ ہے۔ یہ
خوراک سے انڈوں اور جانور کے گوشت حاصل ہوتا ہے۔ جانور کے اعضاء میں سب سے زیادہ
کولیسٹرول پایا جاتا ہے۔ فیٹ کی طرح یہ جسم کو توانائی نہیں دیتا مگر اس کی جسم کو
اشد ضرورت ہوتی ہے۔ یہ جسم میں سٹیرائڈ ہارمون بنانے، وٹامن ڈی بنانے، ہاضم ایسڈ
بائل پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جس کی
مدد سے چربی ہضم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کولیسٹرول مایولین بناتا ہے جو خون کی
نالیوں کی حفاظت کرتا ہے۔ اگر کہیں نالیوں میں سوزش پائی جائے وہاں مرمت کی غرض سے کولیسٹرول
جمع ہونے لگتا ہے۔ جسے ہم عام طور پر کلاٹ کہتے ہیں۔
یہ صرف خوراک سے ہی حاصل نہیں ہوتا بلکہ ہمارے تمام سیل خود بھی اسے بناتے ہیں۔ خوراک سے ملنے والا کولیسٹرول بہت کم مقدار میں ہوتا ہے۔ جبکہ ہمارا جگر جسم کی ضرورت پوری کرنے کیلئے کافی مقدار میں کولیسٹرول پیدا کرتا ہے۔ کھانے سے حاصل شدہ کولیسٹرول خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو نہیں بڑھاتا۔ بلکہ خوراک سے ملنے والا کولیسٹرول ہمارے جگر کیلئے آسان کا باعث بنتا ہے۔ جگر کو اتنا کم کولیسٹرول بنانا پڑتا ہے جتنا ہم خوراک سے لیتے ہیں۔
ضرورت سے زیادہ کولیسٹرول کی موجودگی خطرے کی گھنٹی ہوسکتی
ہے۔ اس کیلئے خوراک میں انسیچوریٹڈ فیٹ والی غذا کو شامل کرنا بہتر انتخاب ہوگا۔
کون سا فیٹ کھائیں
دہائیوں تک امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن لوگوں کو بتاتی رہی کہ
سیچوریٹڈ فیٹ نہ کھائیں یہ دل کے امراض کو بڑھاتا ہے۔ بدقسمتی سے یہ درست نہیں
تھا۔ متناسب مقدار میں فیٹ کا استعمال اچھی صحت کیلئے نہایت ضروری ہے۔ اومیگا 6
برا فیٹی ایسڈ ہے مگر یہ ہر اس اچھی غذا کا حصہ ہوتا ہے جس میں اچھا فیٹ ایسڈ جسے
ہم اومیگا 3 کہتے ہیں ہوتا ہے۔ اصل بات ہے ان کا تناسب درست رکھنا۔ اگر ہم بازاری
ویجیٹیبل آئیل استعمال کرتےہیں تو اس میں اومیگا 6 وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے
مگر اومیگا 3 بلکل نہیں پایا جاتا۔۔۔۔ اومیگا 3 کی عدم موجودگی اور اومیگا 6 کی
کثیر تعداد اسے ہمارے لئے خطرناک بنادیتی ہے۔ یہ آئیل جسم میں سوزش پیدا کرتا ہے
جس کے نتیجے میں مختلف قسم کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
کیٹوجینک ڈائیٹ پلان پر عمل کرتے ہوئے آپ تمام قسم کے صحت مند فیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ جس میں دیسی گھی، مکھن، کریم، زیتون کا تیل، ناریل کا تیل، السی کا تیل وغیرہ اس کے علاوہ بڑے گوشت کی چربی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ چربی بازاری تیل سے کئی گنا بہتر ہے جو بیماریاں پیدا کرنے کا باعث ہوتا ہے۔
صحتمند چربی والی خوراک سے بلکل نہ گھرائیں بس یہ خیال رکھیں کہ خوراک میں کارب شامل نہ ہوں۔ پیکٹ میں ملنے والی جعلی غذاؤں کو اپنی زندگی سے نکال دیں۔ اور انڈے، مجھلی، گوشت، گھی، مکھن، ناریل اور زیتون کا تیل، السی کے بیج، چیا کے بیج، اخروٹ وغیرہ کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنالیں۔
کاربوہائیڈریٹس سے بنی اشیاء جیسے آٹا، چینی، چاول اور ان
سے بنی اشیاء سے پرہیز کریں۔ یہ غذائیں جسم میں شوگر اور سوزش کا باعث بنتی ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں