چربی کیا ہے؟ جب آپ کیٹو ڈائیٹ پر ہوتے ہیں تو طاقت کا بنیادی ذریعہ فیٹ ہوتا ہے لہذا درست طرح کی خوراک کھانا اور اچھا فیٹ منتخب کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔ چربی ہم جانور سے بھی حاصل کرتے ہیں اور پھل سبزیوں سے بھی۔ اس کا بنیادی کام تو توانائی مہیا کرنا ہے مگر اس کے علاوہ کاموں میں بھی یہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ۔ چند ایک وٹامن جو صرف فیٹ میں جزب ہوتے ہیں جیسے کہ وٹامن اے، ڈی، ای اور کے انھیں ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ۔ جسمانی سوزش کو کم کرنے اور مدافعتی نظام کو بہتر کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ ۔ یہ جسم کے خلئیوں کی صحت قائم رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔ جس میں جلد اور بالوں کے خلئے شامل ہیں۔ ۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے کھانوں کو زائقہ دار بناتا ہے اور آپ کو زیادہ دیر تک بھوک محسوس نہیں ہونے دیتا۔ خوراک میں موجود فیٹ ٹرائیگلیسرائیڈ کی شکل میں ہوتا ہے۔ ٹرائیگلیسرائیڈ دراصل ایک پیک ہوتا ہے جس میں گلیسرول ہوتے ہیں جو کہ دو یا دو سے زیادہ فیٹی ایسڈز سے مل کر ایک چین کی شکل بنالیتے ہیں۔ یہ کاربن اور ہائیڈروجن کے آئٹم سے مل کر بنے ہوتے ہیں۔ فیٹ کی کئی اقسام ہیں۔ سیچوریٹڈ، ان سیچوریٹڈ س...
خوراک جسمانی طاقت حاصل کرنے کا ذریعہ ہوتا ہے مگر آج ہماری خوراک بیماریاں پیدا کرنے کی بنیادی وجہ بن چکی ہے۔ ایک تو خوراک کی ضرورت سے زیادہ فراہمی دوسرے زیادہ تر پراسیس شدہ جعلی خوراک۔ یہ دونوں عوامل مل کر ہماری خوراک کو ہمارے لئے زہر بنا رہے ہیں۔ ہم خوراک کو ذائقے خوشبو اور خوبصورت پیکنگ سے متاثر ہوکر کھا لیتے ہیں یہ سوچے بغیر کہ ہم جو کھا رہے ہیں اس کے جسم پر بہت دیر پا اثرات ہوتے ہیں۔ خوراک کے صحت پر اثرات کو سمجھنے کیلئے ہمیں پہلے صحت کے بارے میں تصور کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ عام طور پر بیماری نہ ہونے کو صحت سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ صحت اس سے بہت زیادہ کا معاملہ ہے۔ یہ مسلسل جدوجہد کا نام ہے جو پیدائش کے دن سے شروع ہوکر آخری دن تک چلتی ہے۔ ہمارا امیون سسٹم یا جسے ہم مدافعتی نظام کہتے ہیں وہ ہمارے جسم کی حفاظت کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ ہمارے مدافعتی نظام کے کئے حصے ہیں۔ کچھ تو اتنے طاقتور ہوتے ہیں کہ یہ کینسر جیسے موذی مرض کو بھی ختم کرنے کی صلاحیت رکھت ہیں۔ یہ نظام مختلف سیکشنز میں کام کرتا ہے مگر یہ ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں اور مکمل ہم آہنگی سے کام کرتے ہیں۔ ہم اس نظام کے مختلف حصوں کو مض...